پنجاب کوآپریٹو بینک کے قرض داروں کیلئے اچھی خبر،ادائیگی ری شیڈیول پلان کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کوآپریٹو بینک کے قرض داروں کیلئے اچھی خبر،ادائیگی ری شیڈیول پلان کا ...
پنجاب کوآپریٹو بینک کے قرض داروں کیلئے اچھی خبر،ادائیگی ری شیڈیول پلان کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)،پنجاب کوآپریٹو بینک  کے قرض داروں کیلئے اچھی خبر،پی سی بی ایل نے کورونا وبا کے دوران قرضہ جات حاصل کرنے والوں کی سہولت کیلئے ادائیگی ری شیڈیول پلان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کوآپریٹو بینک نے مرکزی بینک کے احکامات کی روشنی میں مارک اپ اور قرضہ جات ری شیڈیول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قرض دار پی سی بی ایل سے ادائیگی پلان میں ایک سال کی توسیع کروا سکیں گے۔تمام قرضہ جات ہولڈرز 30 جون سے قبل تحریری درخواست متعلقہ برانچ میں جمع کروانے کے پابند ہونگے۔پلان کا منصوبہ 31 مارچ 2021 تک کارآمد ہوگانوٹیفکیشن کے مطابق ری شیڈیول پلان پر دی جانے والی درخواست پر فیصلہ متعلقہ پرانچ مینیجر منظوری دے گا جبکہ 31 دسمبر 2019 تک سابقہ ادائیگیاں مکمل کرنے والے افراد ری شیڈیول کروانے کے اہل ہونگے۔