آج ارب پتی امیدواروں اور بڑے نام والے سیاستدانوں کا عمران خان کے نظریاتی کارکن سے مقابلہ ہے ،اسد عمر

آج ارب پتی امیدواروں اور بڑے نام والے سیاستدانوں کا عمران خان کے نظریاتی ...
آج ارب پتی امیدواروں اور بڑے نام والے سیاستدانوں کا عمران خان کے نظریاتی کارکن سے مقابلہ ہے ،اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آج حلقہ این اے 249میں ارب پتی اور بڑے نام والے سیاستدانوں کا عمران خان کے نوجوان نظریاتی کارکن امجد آفریدی سے مقابلہ ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے کہا کہ حلقے میں مقابلہ امیدواروں کا نہیں بلکہ مختلف سوچ کا ہے ۔
واضح رہے کہ این اے 249کی نشست پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خالی کی گئی ہے ، فیصل واوڈا نے سینیٹر بننے کے باعث ایم این اے کی سیٹ خالی کی تھی ۔

حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد تین لاکھ 39ہزار 591 ہے ۔ ضمنی الیکشن میں بیشتر امیدوار این اے 249 کے ووٹر ز نہیں،مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی اور پاک سر زمین پارٹی کے مصطفی کمال حلقے کے ووٹر نہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -