منشیات سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار لیکن کوکین کہاں چھپا رکھی تھی؟ پولیس اہلکار بھی شرم سے پانی پانی

منشیات سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار لیکن کوکین کہاں چھپا رکھی تھی؟ پولیس اہلکار ...
منشیات سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار لیکن کوکین کہاں چھپا رکھی تھی؟ پولیس اہلکار بھی شرم سے پانی پانی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو اپنے جسم کے ایسے حصے میں کوکین چھپا کر لیجا رہا تھا کہ نکالتے ہوئے پولیس والے بھی شرم سے پانی پانی ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر سوانسی میں پیش آیا ہے جہاں لیام فوسٹر رچرڈ نامی شخص کو پولیس نے روکا تو اس کی حرکات کو مشکوک گردانتے ہوئے اس کی تلاشی لینی شروع کر دی۔ اس دوران ملزم خود ہی بول پڑا کہ اس نے اپنے انڈرویئر میں 55گرام کوکین چھپا رکھی ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ منشیات سمگلر نہیں ہے اور یہ کوکین وہ اپنے ذاتی استعمال کے لیے لیجا رہا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات سمگل کر رہا تھا۔ ملزم کو سوانسی کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ عدالت میں پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے 75فیصد خالص کوکین برآمد ہوئی۔ ملزم قبل ازیں بھی منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ ہے۔

مزید :

برطانیہ -