وہ بھارتی جو روزے بھی نہیں رکھ پارہا، وجہ ایسی کہ کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

وہ بھارتی جو روزے بھی نہیں رکھ پارہا، وجہ ایسی کہ کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں
وہ بھارتی جو روزے بھی نہیں رکھ پارہا، وجہ ایسی کہ کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کی وباءانتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ صحت کا نظام بیٹھ چکا ہے، آکسیجن ناپید ہو چکی ہے اور مریض فٹ پاتھوں پر دم توڑ رہے ہیں۔ ایسے میں وہاں سے جذبہ ایثاءکی بھی قابل تعریف مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔ سنگم سٹی کا فیضل بھی ایسے ہی لوگوں میں سے ایک ہے جو اس مصیبت کے دنوں میں لوگوں کی مدد کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے اور رمضان المبارک کے روزے بھی نہیں رکھ پا رہا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق فیضل نے اپنی گاڑی کو ایمبولینس میں تبدیل کر رکھا ہے اور نہ صرف غریب مریضوں کو ایمبولینس کی سروس مفت مہیا کر رہا ہے بلکہ اس وباءسے مر جانے والے یتیموں کی آخری رسومات بھی کروا رہا ہے۔
فیضل کورونا سے مر جانے والے بے آسرا لوگوں کی میتیں خود شمشان گھاٹ تک لے کر جاتا ہے اور وہاں ان کی چتاﺅں کو آگ دیتا ہے۔ اگرچہ فیضل خود بھی ایک غریب آدمی ہے اور گاڑی کرائے پر چلا کر گزربسر کرتا ہے تاہم اس نے وباءکے ان دنوں میں آمدنی ترک کرتے ہوئے خود کو کل وقتی طور پر لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ فیضل کا کہنا ہے کہ ”مجھے اس قدر کام کرنا پڑ رہا ہے کہ میں روزے بھی نہیں رکھ پا رہا، تاہم میں مطمئن ہوں کہ میں ایک نیک مقصد کے لیے روزے چھوڑ رہا ہے، ان کے لیے میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں۔“