سکھر بیرااج گیٹ نمبر 5 سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد 

  سکھر بیرااج گیٹ نمبر 5 سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھرسینٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایدھی سینٹر سکھر کو سکھر بئراج گیٹ نمبر 05 سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ایدھی رضا کاروں نے پولیس چوکی لانچ موڑ سی سیکشن کی معرفت نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول اسپتال منتقل کی پولیس کی جانب سے نعش کی شناخت کیلئے کوشش کی جارہی ہے شناخت نہ ہونے پر میت کو مقامی قرستان میں قانونی کاروائی کے بعد سپرد خاک کردیا جائیگا۔