27رمضان المبارک کو پاکستان کا قیام اللہ کا انعام ہے،محمد حسین محنتی 

27رمضان المبارک کو پاکستان کا قیام اللہ کا انعام ہے،محمد حسین محنتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ اور 27رمضان المبارک کو پاکستان کا قیام اللہ کا انعام ہے، اسلام وپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں، آج کے دن اہل پاکستان کو ایک بار پھر تجدید عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ آخری دم تک وطن عزیز کو حقیقی معنی میں اسلامی ریاست بنانے تک جدوجہد کرتے رہیں گے، انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ تحریک پاکستان میں بزرگوں ونوجوانوں کی جدوجہد وقربانی اور اللہ کے خاص فضل سے لیلتہ القدر میں پاکستان معرض وجود میں آیا مگر بدقسمتی سے قیام پاکستان سے لیکر آج تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا گیا،ہرآنے والے حکمرانوں نے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پس پشت رکھ کر انگریز سامراج کے ایجنڈے پر ذاتی مفادات کی تکمیل کی ہے۔جمعہ کی چھٹی ختم،سودی نظام معیشت، بے حیائی کے کلچر کوفروغ،قادیانی نواز پالیسیاں اور آئی ایم ایف کی غلامی اس کا تسلسل ہے، اس جرم میں حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی برابر کے شریک ہیں، کرپٹ دین بیزار اور غلام ابن غلام قیادت کی بجائے مخلص،دیندار قیادت کو منتخب کیا جاتا تو آج وطن عزیز بیروزگاری،مہنگائی، معیشت کی تباہی اور بیرونی جارحیت سے دوچار نہ ہوتا، قیام پاکستان کی بے قدری اور اللہ سے کئے گئے عہد سے بے وفائی کی وجہ سے آج ملک وقوم بے شمار مسائل کا شکار ہے اسلئے جہنم کی آگ سے نجات کے عشرہ میں اپنی کوتاہیوں کی توبہ واستغفار کرکے پاکستان کو حقیقی معنی میں اسلامی ریاست بنانے کا عزم کرنا ہوگا۔