مسجد نبویؐ واقعہ، اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

مسجد نبویؐ واقعہ، اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے پاکستانیوں کی گرفتاری ...
مسجد نبویؐ واقعہ، اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے مسجد نبویﷺ میں آج صبح فجر کے وقت پیش آنے والے واقعہ کے بعد ہونے والی گرفتاریوں پر پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں، جنہیں مسجد نبویؐ کی بے حرمتی کرنے کے باعث گرفتار کیا گیاہے ، یہ گرفتاریاں قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں ۔ سعودی عرب کی جانب سے فی الحال گرفتار کیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب پر احاطہ مسجد نبویﷺ میں نعرے کسے گئے جبکہ وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے بال بھی کھینچے گئے ۔ 
دوسری جانب اسلام آباد میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری پر بھی حملہ کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، وہ سحری کیلئے مقامی ہوٹل میں موجود تھے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -