قوم پرست جماعتوں کا سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف امن مارچ

قوم پرست جماعتوں کا سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف امن مارچ
 قوم پرست جماعتوں کا سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف امن مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مختلف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے سندھ میں قائم ڈاکو راج کے خلاف ‘ معصوم پریا کماری کی بازیابی‘ صحافی جان محمد مہر‘استاد اللہ رکھیو نندوانی‘ ہدایت لوہار‘ پروفیسر اجمل ساوند اور دیگر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اولڈ کیمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک امن مارچ کیا گیا ۔

مارچ  میں عوامی تحریک‘ عوامی ورکرز پارٹی‘ سندھ یونائیٹڈ پارٹی‘ نیشنل پارٹی‘ عوامی جمہوری پارٹی‘ وطن دوست جمہوری پارٹی‘ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور علمی ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔

  مارچ کے شرکاءسے لال جروار‘ سید لعل شاہ‘ تاج مری‘ لطیف لغاری‘ کامریڈ اقبال‘ عرض محمد رتڑ‘عمرہ سموں‘ نور احمد کاتیار‘جامی چانڈیو‘ ڈاکٹر بدر چنا اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو ڈاکوؤں کے حوالے کردیا ہے۔