کوئٹہ: سسر کے ہاتھوں داماد کاقتل ، وجہ سامنے آگئی 

کوئٹہ: سسر کے ہاتھوں داماد کاقتل ، وجہ سامنے آگئی 
کوئٹہ: سسر کے ہاتھوں داماد کاقتل ، وجہ سامنے آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 9 اپریل کو کوئٹہ کے وسطی علاقے مری آباد کے رہائشی عارف حسین نے اپنے داماد کو گولی مار کر قتل کردیا تھا جس کی وجہ سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق کے عارف حسین کی جواں سالہ بیٹی ماریہ بتول نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی جس پر مقتولہ کے والد نے تیش میں آکر اپنی دوسری بیٹی کے گھر جا کر اس کے شوہر اعجاز ولد جمعہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اعجاز کی موت سینے میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔پولیس نے ملزم عارف کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرکے قتل کا مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں قتل کو قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول اعجاز اس کی چھوٹی بیٹی کو کسی معاملے پر بلیک میل کر رہا تھا اس حوالے سے عارف کی بیٹی نے کئی بار اس سے شکایت بھی کی۔ملزم کی اس معاملے پر داماد سے بات ہوئی اور اس نے اسے سمجھایا لیکن داماد اس سے باز نہ آیا تاہم بیٹی نے حالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی جس پر ملزم نے اعجاز کو گولی مار کر قتل کردیا۔معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔