"میں تمہیں مار دوں گا"  ، بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی دینے والا انجینئرنگ اسٹوڈنٹ نکلا

Apr 29, 2025 | 04:05 PM

'میں تمہیں مار دوں گا'  ، بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی دینے والا انجینئرنگ اسٹوڈنٹ نکلا

 ممبئی (آئی  این پی )انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل)  کے دوران بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر و موجودہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو قتل دھمکی دینے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے روز سابق کرکٹر و ہیڈوکوچ گوتم گمبھیر کو قتل کی دھمکی دینے والا انجینئرنگ اسٹوڈنٹ نکلا۔

بھارتی ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس میں محض ایک جملہ شامل تھا کہ "میں تمہیں مار دوں گا"۔ انتہا پسند ہندو میڈیا نے گوتم گمبھیر کو ملنے والی دھمکی کو پہگام واقعہ سے ملانا چاہا تھا تاکہ پاکستان پر دوہرا الزام عائد کیا جاسکے تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد بھارتی گجرات سے جگنیشسن پارمر کو حراست میں لیا۔

 مذکورہ شخص کے والدین نے دعوی کیا ہے کہ نوجوان انجنیئرنگ اسٹوڈنٹ ہے اور اسکا دماغی توازن درست نہیں تاہم پولیس نے اسے حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ لی تھی۔

مزیدخبریں