بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے 20سے زائد میٹر ریڈر گرفتار

بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے 20سے زائد میٹر ریڈر گرفتار
بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے 20سے زائد میٹر ریڈر گرفتار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے بجلی چوری میں ملوث 20 سے زائد میٹر ریڈرز اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق  پنجاب حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے جہاں نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے اعلان کیا ہے وہیں بجلی چوروں اور محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20 سے زائد میٹر ریڈرز اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے عملے کی ملی بھگت سے بجلی چوری کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے ہیں، ملزمان ماہانہ لاکھوں روپے کمارہے تھے ۔

مزید : جرم و انصاف