بھارت میں قید485میں سے 386پاکستانیوں کی فہرست ہائی کمیشن کے سپرد

بھارت میں قید485میں سے 386پاکستانیوں کی فہرست ہائی کمیشن کے سپرد
بھارت میں قید485میں سے 386پاکستانیوں کی فہرست ہائی کمیشن کے سپرد

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکام نے ملک میں قید386پاکستانیوں کی فہرست دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ریکارڈ،پرنٹ والیکٹرانک میڈیااوراین جی اوز کی طرف سے وقتاً فوقتاً فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق بھارتی جیلوں میں485 پاکستانی قیدہیں مگر بھارتی حکام نے صرف386قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے جس کافرق دورکرنے کے لیے پاکستان کے ہائی کمشنرانڈین حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق30 پاکستانی قیدی بھارتی جیلوں میں اپنی سزائیں عرصے سے مکمل کرچکے تاہم بھارتی حکام اُنہیں رہانہیں کررہے جس کے بارے میں ہائی کمیشن کے حکام بھارتی قیادت سے رابطے میں ہے ۔

مزید : انسانی حقوق /اہم خبریں