کراچی میں امن وامان کیلئے کوئی غفلت برداشت نہیں : صدرزرداری

کراچی میں امن وامان کیلئے کوئی غفلت برداشت نہیں : صدرزرداری
کراچی میں امن وامان کیلئے کوئی غفلت برداشت نہیں : صدرزرداری

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔حکومت سندھ کراچی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مربوط اقدامات کرے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کراچی میں بھتہ خوروں ، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز کیا جائے۔بدھ کو صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاو¿س میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ کراچی میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے سیاسی قوتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے اور تمام سیاسی قوتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کرکے ایک جامع پالیسی ترتیب دی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر مملکت کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔صدر نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی اور تجارتی حب ہے اور یہاں قیام امن صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

مزید : کراچی