سیلاب کی وجہ سے سبزیاں تباہ ، قیمتیں بڑھ گئیں

سیلاب کی وجہ سے سبزیاں تباہ ، قیمتیں بڑھ گئیں
سیلاب کی وجہ سے سبزیاں تباہ ، قیمتیں بڑھ گئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں جاری بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے وسیع پیمانے پرسبزیوں اوردیگر فصلوں کی بھی تباہی ہوئی۔مارکیٹ میں قلت پیدا ہونے سے سبزیوں کی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔بارشوں اورسیلاب نے پنجاب سمیت ملک کے وسیع رقبے کو متاثر کیا،کھڑی فصلیں اورسبزیاں تباہ ہوگئیں جس کا براہِ راست اثرمارکیٹ پر پڑا اور سبزیوں کی قلت پیدا ہو گئی،پیاز ،آلو،ٹماٹر، ہری مرچ ،بھنڈی اورمٹر سمیت سبھی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ صارفین کہتے ہیں کہ مہنگائی نے پہلے ہی ماررکھاہے،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے رہی کسر بھی نکال دی۔پنجاب کے وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ قلت کا خدشہ ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے،عوام کو ہرصورت سستی سبزیاں فراہم کی جائیں گی۔

مزید : بزنس