ملتان کے جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کو آگ لگادی

ملتان کے جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کو آگ لگادی
ملتان کے جعلی پیر نے جن نکالنے کیلئے خاتون کو آگ لگادی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی پیر نے جن نکالنے کے لیے خاتون کو آگ لگا دی جس پر متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق نواحی علاقے بستی لابڑ کی رہائشی پانچ بچوں کی ماں جٹی مائی اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔ جٹی مائی کو اکثر غشی کے دورے پڑتے تھے جس پر والدین جعلی پیر کے پاس لے گئے۔پیر نے کہا کہ اسے جن ہیں جنہیں نکالنے کے لئے پیر نے جنگلی بوٹیوں کا ہار پہنا کر والدین کو آگ لگانے کو کہا والدین نے ہار کو آگ لگا دی لیکن آگ نے جٹی مائی کے جسم کو لپیٹ میں لے لیا جس پر خاتون کو تشویش ناک حالت مین نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ مظفر گڑھ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : ملتان