پاک ایران گیس پائپ لائن بروقت مکمل نہ ہونے پر لاکھوں ڈالرجرمانہ ہوگا: وفاقی وزیرپٹرولیم

پاک ایران گیس پائپ لائن بروقت مکمل نہ ہونے پر لاکھوں ڈالرجرمانہ ہوگا: وفاقی ...
پاک ایران گیس پائپ لائن بروقت مکمل نہ ہونے پر لاکھوں ڈالرجرمانہ ہوگا: وفاقی وزیرپٹرولیم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وقت پرمکمل نہ ہوا تو یومیہ 30 لاکھ ڈالر جرمانہ دینا پڑے گا۔قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اگرپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ یکم جنوری 2015 تک مکمل نہ ہوا تو یومیہ بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا، ہماری کوشش ہوگی کہ ایران کوبھاری جرمانہ عائد کرنے سے متعلق شرط پر نظر ثانی کے لئے راضی کریں۔انہوں نے بتایا کہ ایرانی گیس کی قیمت ملک میں پیدا ہونے والی گیس سے دگنی ہو گی، بھارت نے گیس دینے کی پیشکش کی مگراس کی قیمت بہت زیادہ ہے، ایل این جی قطر اوران ممالک سے لیں گے جہاں سے سستی ملے گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں