زرداری اور پیپلزپارٹی نے نئی ڈکشنری ایجاد کی، عزت کے معنی مختلف ہیں: جماعت اسلامی

زرداری اور پیپلزپارٹی نے نئی ڈکشنری ایجاد کی، عزت کے معنی مختلف ہیں: جماعت ...
زرداری اور پیپلزپارٹی نے نئی ڈکشنری ایجاد کی، عزت کے معنی مختلف ہیں: جماعت اسلامی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے صدر زرداری کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شاید پیپلز پارٹی اورآصف علی زرداری نے کوئی نئی ڈکشنری ایجاد کی ہے جس میں عزت کے معنی مختلف ہیں۔اپنے ایک بیان میں منورحسن نے کہا کہ” مسٹر ٹین پرسنٹ“ کے لقب سے شہرت پانے والے زرداری صاحب نے اپنے دورصدارت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدیے،امریکی غلامی اور عدلیہ سے محاذ آرائی ان کے اضافی کارنامے تھے مگر صدر زرادری اوران کی پارٹی نے اصل کارنامہ کرپشن کے میدان میں سب کوپیچھے چھوڑ کرسرانجام دیا۔پاکستان میںزرداری کی زیرقیادت روزانہ 12 سے 15 ارب روپے کی کرپشن ہوتی رہی۔اُنہوں نے کہاکہ صدر زرداری کی طرف سے عزت سے رخصت ہونے کادعویٰ صدی کاسب سے بڑالطیفہ ہے۔یادرہے کہ صدر زرداری نے کہاکہ تھا کہ ’اُنہیں کوئی پچھتاوانہیں ، وہ عزت سے رخصت ہورہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں