”سوئٹزر لینڈ کے بنکوں اور امریکی ٹیکس چوروں کی شامت “

”سوئٹزر لینڈ کے بنکوں اور امریکی ٹیکس چوروں کی شامت “
”سوئٹزر لینڈ کے بنکوں اور امریکی ٹیکس چوروں کی شامت “

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان سوئس بنکوں میں پیسہ چھپا کر رکھنے والے امریکیوں کو قابو کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیاہے اور اب امریکی ٹیکس چوروں کو جرمانہ بھی اداکرناپڑے گا۔ نئے معاہدے کے تحت سوئٹزرلینڈ امریکہ کو ٹیکس نادہندہ افراد کے سوئس بینک اکاﺅنٹس کے ڈیٹا تک رسائی دے گا۔ اس طرح امریکی شہری کو ٹیکس اورعائد کیا گیا جرمانہ سوئس اکاﺅنٹ سے بھی دینا پڑے گا۔ یہ جرمانہ ایک ارب امریکی ڈالرز تک ہوسکتا ہے۔ معاہدے کے تحت ٹیکس چوروں کی رقم رکھنے والے سوئس بینک کے خلاف بھی کارروائی ہوسکے گی اور اس پر بھی جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ نے کئی اور یورپی ملکوں سے بھی ایسے معاہدے کر رکھے ہیں اور ان کی فراہم کردہ معلومات کی مدد سے اب تک 800 ملین ڈالر سے زائد کے جرمانے وصول کیے جا چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی