تشدد کا باعث بننے والی چھڑی کے فارنزک معائنے کیلئے تیار ہوں : اوم پوری

تشدد کا باعث بننے والی چھڑی کے فارنزک معائنے کیلئے تیار ہوں : اوم پوری
 تشدد کا باعث بننے والی چھڑی کے فارنزک معائنے کیلئے تیار ہوں : اوم پوری

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اوم پوری نے اپنی بیوی کی جانب سے لگائے جانے والے تشدد کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کی وجہ سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں اور اس چھڑی کا فارنزک ٹیسٹ کرانے کے لئے بھی تیار ہیں جس سے مبینہ طور پر انہوں نے اپنی اہلیہ پر تشدد کیا۔ایک بھارتی جریدے کو انٹر ویو دیتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ جس چھڑی سے نندیتا نے مجھ پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے وہ گھر پر موجود ہو، میں اس چھڑی کو فارنزک ٹیسٹ کرانے کے لئے بھی تیار ہوں، نندیتا نے پولیس اسٹیشن میں شام ساڑھے چار بجے رپورٹ درج کرائی اور کہا کہ اسے صبح 9 بجے تشدد کا نشانہ بنایا، اگر نندیتا کے بیان کو درست بھی مان لیا جائے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس نے تشدد کے بعد سات گھنٹے تک انتظار کیوں کیا؟ان کا کہنا تھا کہ 6 ہفتے قبل بھی نندیتا نے ان کے اور ان کی سابقہ بیوی سیما کپور کے خلاف بیٹے ایشان کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی لیکن اگلے ہی دن یہ کہ کر مقدمہ واپس لے لیا کہ انہیں شبہ تھا کہ وہ اور سیما کپور ایشان کو اغوا کرنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ اوم پوری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اوم پوری کے اپنی نوکرانی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم تھے جنہیں افشاں کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید : تفریح