ایرانی بھی غیر قانونی ٹی چینلز دیکھنے کے شوقین نکلے

ایرانی بھی غیر قانونی ٹی چینلز دیکھنے کے شوقین نکلے
ایرانی بھی غیر قانونی ٹی چینلز دیکھنے کے شوقین نکلے

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سرکاری رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ملک کی 42 فیصد آبادی غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی ٹی وی چینلز دیکھتی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران براڈ کاسٹنگ کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملک کی 42 فیصد آبادی ہر روز کم از کم تین گھنٹے وہ غیر ملکی چینلز دیکھتی ہے جن کی نشریات حکومتی سطح پر غیر قانونی قرار دی گئی ہیں۔ دیکھے جانے والے چینلز میں میوزک ، فلمی اور نیوز چینلز کی اکثریت ہے تاہم لوگ زیادہ تر فارسی چینلز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔یادرہے کہ ایرانی حکومت نے غیر ملکی چینلزکو مغربی ثقافت قرار دیتے ہوئے ان کی نشریات دیکھنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اس سلسلے میں ایران میں سیٹلائٹ ڈشوں کو چھتوں سے ہٹانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاو¿ن کیا جا رہا ہے تاہم ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی نے سیٹلائٹ ڈشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو عوام کی نجی زندگی میں مداخلت کے مترادف قرار دیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف