فیس بک پر فرینڈ ر یکوئسٹ قبول کرنے پر بھارتی لڑکی نذرآتش

فیس بک پر فرینڈ ر یکوئسٹ قبول کرنے پر بھارتی لڑکی نذرآتش
فیس بک پر فرینڈ ر یکوئسٹ قبول کرنے پر بھارتی لڑکی نذرآتش

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر الہ آباد میں ایک شخص نے کسی اور شخص کی فیس بک پر فرینڈ ریکوئیسٹ قبول کرنے پر لڑکی کو آگ لگادی ۔پٹنہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق مسوری گاو¿ں سے ہے اور ملزم کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ وہ بھی معمولی زخمی ہواہے ۔نجی ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی سے بی ٹیک کی طالبہ کا تقریباً 20 فیصد جسم جھلس گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم کو پہلے لڑکی سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم رپوٹوں کے مطابق لڑکی نے لڑکے کی بے عزتی کردی۔بعدازاں ملزم نے ٹی شرٹ کو پیٹرول سے تر کرکے آگ لگاکر لڑکی پر پھینک دی جس سے وہ جل گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس