لاہور اورامرتسرسمیت گردونواح میں زلزلہ

لاہور اورامرتسرسمیت گردونواح میں زلزلہ
لاہور اورامرتسرسمیت گردونواح میں زلزلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6ریکارڈ کی گئی ۔مشرقی اور مغربی پنجاب میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جوپانچ سے چھ سیکنڈتک جاری رہے ۔ زلزلے کا مرکز شمالی بھارت میں 35کلومیٹر زیرزمین تھا۔ لاہور سمیت گردونواح میں جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ابتدائی طورپر کسی جانی نقصان ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

مزید : ماحولیات