سپر ہائی وے پر گنا منڈی کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا

سپر ہائی وے پر گنا منڈی کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا
سپر ہائی وے پر گنا منڈی کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سپرہائی وے پر گنا منڈی کے قریب سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر احمد جمال کے مطابق سپرہائی وے پر گنا منڈی کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع ملی جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا ، بیگ کی تلاشی کے دوران 10 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جس میں دھماکہ خیز مواد، بال بیرنگ اور بیٹریزنصب کی گئی تھیں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق بم کو ایک ڈبے میں چھپا کر گنا منڈی کے مصروف علاقے میں رکھا گیا تھا۔

مزید :

کراچی -