آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی تاجک وزیر دفاع شیر علی خیرلوف سے ملاقات

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی تاجک وزیر دفاع شیر علی خیرلوف سے ملاقات
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی تاجک وزیر دفاع شیر علی خیرلوف سے ملاقات

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے تاجک وزیر دفاع شیر علی خیرلوف سے ملاقات کی جس میں وفود کی سطح پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تاجکستان کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے تاجک وزیر دفاع شیر علی خیرلوف سے ملاقات کی اور فوجی تربیتی ادارے کا بھی دورہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران تاجک نائب وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل رامل نادر یوف نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بریفنگ دی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے فوجی تربیتی ادارے کا دورہ بھی کیا اور تاجک وزیر دفاع کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت بھی کی۔

مزید : بین الاقوامی