ریلوے نظام کو جدید بنانے کیلئے آلات اور سراغ رساں کتے حاصل کر رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

ریلوے نظام کو جدید بنانے کیلئے آلات اور سراغ رساں کتے حاصل کر رہے ہیں: خواجہ ...
ریلوے نظام کو جدید بنانے کیلئے آلات اور سراغ رساں کتے حاصل کر رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو 21ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، مسافر ٹرینوں پر حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ریلوے ٹرینوں پر دہشت گرد حملوں سے متعلق ایم کیو ایم کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے ایف سی ا ور پولیس نے ناکام بنائے، مسافر ٹرینوں پر حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا ریلوے کو ورثے میں ایک خراب سکیننگ مشین ملی، سراغ رساں کتا 8 سے 10 لاکھ میں آتا ہے جبکہ ہمارے پلے 8 روپے بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ریلوے نظام کو جدید بنانے کیلئے آلات اور سراغ رساں کتے حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے 5لاکھ اور زخمی ہونے والے کیلئے ایک لاکھ معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد