ضمنی انتخابات میں کامیاب 22 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

ضمنی انتخابات میں کامیاب 22 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
ضمنی انتخابات میں کامیاب 22 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے 22 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 امیدواروں کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں قومی اسمبلی کے 9، پنجاب اسمبلی کے 2، سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4، 4 اور بلوچستان اسمبلی کے 3 ارکان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 4 اور پنجاب اسمبلی کے 12 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کی بناءپر روک لیا ہے۔

مزید : اسلام آباد