نوازشریف اہم ہیں، جناح ؒ نہیں ۔ ۔ ۔ ن لیگ نے اسمبلی میں ’قائد‘ کو ہرا دیا

نوازشریف اہم ہیں، جناح ؒ نہیں ۔ ۔ ۔ ن لیگ نے اسمبلی میں ’قائد‘ کو ہرا دیا
نوازشریف اہم ہیں، جناح ؒ نہیں ۔ ۔ ۔ ن لیگ نے اسمبلی میں ’قائد‘ کو ہرا دیا

  

لاہور ( محمد نوازطاہر/خبر نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے اداروں ، سڑکوں اور اہم مقامات اسلاف سے منسوب کرنے کے طے شدہ طریقِ کار کے برعکس قانون کے سہارے ملتان میں زرعی یونیورسٹی مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف سے منسوب کردی ہے اور واضح کیا ہے کہ اسمبلی میں اکثریتی نمائندے قانون سازی کا مکمل اختیار رکھتے ہیں ۔اسی اختیار کے تحت مسلم لیگی اکثریت نے اس یونیورسٹی کا نام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رکھنے کی تجویز اور اس ضمن میں اپوزیشن کی ترمیم مسترد کردی جس پر اپوزیشن اجلاس اور اس مسودہ قانون کی رائے شماری سے واک آﺅٹ کرگئی ۔دوروز قبل حکومتی رکن شیخ علاﺅلدین نے ایک قرارداد کے ذریعے لاہور کی ایک سڑک پنجاب یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر لیٹنر سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور حکومت کی طرف سے یہ مطالبہ مسردکرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اداروں ، سڑکوں اور اہم مقامات پاکستان کی آزادی ،تحریک، پاکستان کے کارکنوں ، شہری ترقی و سماجی خدمات انجام دینے والوں سے ہی منسوب ہوسکتی ہیں ۔اپوزیشن نے اسی ضابطے اور اصول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف برسرِ اقتدار جماعت کے سربراہ ہیں چنانچہ ملتان زرعی یونیورسٹی بھی ان سے منسوب نہ کی جائے ، اگر ماضی میں کسی نے اس اختیار کا غلط استعمال کیا ہے تو اسے دہرایا نہ جائے ۔ جس پر حکومت کی جانب سے وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے سابق فوجی اور ٹیکنوکریٹس صدور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل ایوب خان اور غلام اسحاق خان نے بھی اپنے نام کے ادارے بنائے تھے اور ان کے بدترین مخالفین نے بھی ان کے نام تبدیل نہیں کئے۔ مقرر شدہ معیار پر میاں نواز شریف کے کوالیفائی کرنے کیلئے وزیرقانون نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کا ابہام تھا لیکن میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنادیا جس کی پاکستان ہی نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک میں تحسین کی گئی ۔ یہ اقدام درحقیقت استحکام پاکستان تھا۔نواز شریف عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔ اس لئے زرعی یونیورسٹی ان سے منسوب کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔اس بحث کے دوران اپوزیشن رکن ڈاکٹر وسیم اختر کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہہ دیا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا تعلق ن لیگ سے تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس