آندھرا پردیش کو سپیشل سٹیٹس نہ دینے پر40 سالہ شخص نے خودکشی کر لی

آندھرا پردیش کو سپیشل سٹیٹس نہ دینے پر40 سالہ شخص نے خودکشی کر لی
آندھرا پردیش کو سپیشل سٹیٹس نہ دینے پر40 سالہ شخص نے خودکشی کر لی

  

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کو سپیشل سٹیٹس نہ دینے پر ایک اور 40 سالہ شخص نے پھندا ڈال کرخود کشی کر لی ہے جس کے اس سلسلے میں ہونے والی خودکشیوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فئیر پرائس شاپ کے مالک ایس ادھے بانو کو جب یہ پتہ چلا کہ نئی دہلی کی جانب سے آندھرا پردیش اور تیلنگاکو سپیشل سٹیٹس دینے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے تو وہ اس پر خاصا رنجیدہ ہوا۔اس نے حکومت کی اس بے حسی پر اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کیساتھ تحفظات کا اظہار بھی کیا اور بالآخر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی اور ایک پیغام چھوڑا جو پولیس کو اس کی ڈیڈ باڈی پر ایک کاغذ پر لکھا ہوا ملا ہے جس میں اس ناانصافی کا ذمہ دار سونیا گاندھی کو قرار دیا گیا۔

و اضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ملک کی ان ریاستوں کو سپیشل سٹیٹس دینے کا اعلان کر رکھا ہے جو مالی طور پرغیر مستحکم اورکم آبادی پر مشتمل ہیں، جن کی سرحدیں ہمسائیہ ممالک کے ساتھ ملتی ہیں اور جہاں قبائل کی صورت میں عوام رہتی ہے۔ ایسی ریاستوں کو سرکار کی جانب سے مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے دہلی سے سپیشل مالی امداد دی جائے گی تا کہ وہاں کی اکنامک صورتحال بہتر ہو سکے۔اس کیٹیگری میں آندھرا پردیش کو بھی شامل کرنے کا علان کیا گیا تھا مگر مودی سرکار نے اس کو وقتی طور پر ملتوی کر دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی