ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی

ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی

سنگاپور (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی اقتصادی ترقی میں اضافے کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ کا اجراء ہے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر میں ترسیل کیلئے اہم ترین سودے 52 سینٹ بڑھ کر 43.08 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اکتوبر میں ترسیل کیلئے ماہدے 23 سینٹ کی بہتری سے 47.79 ڈالر فی بیرل ہوئے۔ امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران امریکی معیشت کے حجم میں 3.7 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو۔ ماہرین کے مطابق امریکی معیشت کے حجم میں ابتدائی تخمینوں سے زائد اضافہ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

مزید : کامرس