کنٹرول لائن پر فائرنگ کا جواب دیا جائے
مکرمی!بھارت کنٹرول لائن پر بار بار فائرنگ کر کے پاکستان کے صبرو تحمل کا ناجائز فائدہ اُٹھا رہا ہے۔ حکومت کو اِس مسئلہ پر بھرپور ردِعمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور عالمی سطح پر بھی بھارتی دہشت گردی کو اٹھانا چاہئے۔ بھارتی شر انگیزی اعلان جنگ کے مترادف ہے، اس پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہئے۔ کشمیریوں کی جدوجہد میں تیزی آنے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر بار بار جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔( ابو سعدیہ سید جاویدعلی شاہ، امامی سیالکوٹ)