کما د کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعمال کریں،زرعی ماہرین

کما د کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعمال ...

سلانوالی(اے پی پی)زرعی ماہرین نے ستمبر کا شتہ کما د کی شر ح بیج اور بیج کے انتخاب کے حوالہ سے کا شت کا روں کو در ج ذیل شفارشات پر عمل کرنے کی ہدا یت کی ہے۔کما د کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ بیج کا انتخاب ایسے کھیتوں سے کریں جو صحت مند اور ہرقسم کی بیمار ی سے پا ک ہوں۔ بیج کا ٹنے سے پہلے گنے کی آنکھوں کا اچھی طرح معائنہ کریں اور ا ن کے صحت مند ہونے کی تصدیق کرلیں۔ بیج کیلئے کاٹے گئے ٹکروں پر کم ازکم تین سے چار آنکھیں ضرور ہوں۔ کماد کی کا شت کیلئے صرف محکمہ کی سفارش کر د ہ اور علاقائی لحاظ سے موزوں اقسام کا شت کریں۔گنے کی آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے درانتی کا استعما ل نہ کریں۔

اور کھور ی ہاتھوں سے اتاریں۔نقل وحمل کے دوران بھی احتیاط کریں۔بہتر ہے کہ بیج کو کھیت میں لاکر ہی چھلیں۔کما د کی ستمبر کا شت کیلئے ستمبر کا شتہ اور مو نڈھی فصل کا بیج استعما ل کیا جا سکتا ہے۔ بیج کیلئے گنے کا او پر والا حصہ استعمال کریں۔بیج تیارکرنے کیلئے بوائی میں تاخیرنہ کریں اور بیج کو پھپھوندکش زہر کے محلول میں 3سے 5منٹ تک بھگو کر کا شت کریں۔

مزید : کامرس