اپما الیکشن ‘ امیدواروں نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر لی

اپما الیکشن ‘ امیدواروں نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر لی

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن(اپما) کے الیکشن سنٹرل ایگزیکٹو کی نشستوں کے امیدواروں نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر لی۔اپما کے انتخابات برائے سال 2015-16 میں بزنس مین گروپ نے مسلسل آٹھویں سال کامیابی حاصل کی۔اپما کی جانب سے سنٹرل ایگزیکٹو کی نشستوں کیلیے خامس سعید بٹ ، خواجہ ندیم سعید وائیں، حاجی مجاہد مقصود بٹ، ایم شعیب، حسان رضا سلمان صدیقی کی جانب سے کاغزات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے جو بلا مقابلہ منتخب ہو کئے۔ گزشستہ روز پیپر مارکیٹ میں نو منتخب عہدیداران کے ا عزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بزنس مین گروپ نو منتخب قائد خامس سعید بٹ نے کہا کہ اپما نے کاغذ کی تجارت سے وابستہ کاروبرادری کی مسائل کے حل کی لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ پیاف کے لیڈران نے اپما کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ میاں انجم نثار نے کہا کہ انشاء اللہ نو منتخب قیادت کی بدولت ہم لاہور چیمبر کے الیکش بھی ریکارڈ مارجن سے جیتیں گے۔تقریب میں میاں انجم نثار ، میاں شفقت علی، چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ، لاہور چیمبر کے صدارتی امیدوار شیخ محمد ارشد، خواجہ شاہ زیب اکرم باؤ بشیر، خالد پرویز، شکیل ہیرا بھٹی، ایم اعجاز تاجر برادری کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

مزید : کامرس