داتا گنج بخش ٹاؤن کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،سرویلنس تیز کرنیکا فیصلہ

داتا گنج بخش ٹاؤن کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،سرویلنس تیز کرنیکا ...

لاہور( جنرل رپورٹر) ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ لو کل گورنمنٹ پنجاب سائرہ اسلم نے کی جبکہ اس موقع پرٹی او(آر)داتا گنج بخش ٹاؤن ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ لو کل گورنمنٹ پنجاب کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ لو کل گورنمنٹ پنجاب نے داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ؤن میں جا ری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1