پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافآپریشن،58گرفتار،88ہزار جرمانہ

پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافآپریشن،58گرفتار،88ہزار جرمانہ

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے877مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر57 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ88,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،46افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر58افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے12افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1