بلاول بھٹوپیرا شوٹرز کو پارٹی سے باہر نکال دیں،سردارحُر بخاری

بلاول بھٹوپیرا شوٹرز کو پارٹی سے باہر نکال دیں،سردارحُر بخاری

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ اگر پارٹی میں خود احتسابی کا عمل شروع کیا جاتا تو آج بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ،اب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی بلاول بھٹو پارٹی کی بدنامی کا باعث بننے والے پیرا شوٹرز کو باہر نکال کریں ۔اپنے ایک بیان میں سردار حُر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن گزشتہ کئی سالوں سے پارٹی میں احتساب کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن ان کے مطالبے کو یکسر نظر انداز کیا گیا ۔اگر یہ عمل شروع کیا جاتا تو آج پارٹی کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا نظریاتی کارکن پارٹی کے نام پر کرپشن کرنے والوں کے دفاع کے لئے کبھی سڑکوں پر نہیں آئے گا۔

اور خورشید شا ہ بتائیں انہوں نے گزشتہ سات سالوں میں کارکنوں سے کتنے رابطے بڑھائے ہیں ۔ ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ بلاول بھٹو اپنی سیاسی سمت کا واضح اعلان کریں اور پارٹی میں خود احتسابی کا عمل شروع کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1