تنظیم اتحاد امت نے بھارتی جارحیت کے خلافیوم مذمت منایا

تنظیم اتحاد امت نے بھارتی جارحیت کے خلافیوم مذمت منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں بھارتی جارحیت کے خلا ف یوم مذمت منایا گیا اس حوالے سے مرکزی تقریب سے چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور مشیر ہلال احمر پاکستان برائے مذہبی امور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا عمل جاری رکھ کر ضرب عضب آپریشن اور پاک چین دوستی کے عمل کو نقصان پہنچنا چاہتا ہے اسی وجہ سے بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد ہی بھارت کا دماغ ٹھیک ہوگا۔


اقوام متحدہ کو بھارت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی عمل میں لانی چاہیے تنظیم 31۔اگست کو آل پارٹیز کانفرنس میں بھارت کی ہٹ دھرمی کے خلاف تمام جماعتوں کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی وضع کرے گا۔کچھ مسلم ریاستیں بھی بھارت کو خوش کر کے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچنا چاہتیں ہیں ۔مفتی مسعود الرحمن نے جامع مسجد حنفیہ اچھرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر ی مسلمانوں کی آزادی کی تحریک نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے مفتی محمد ابو بکراعوان ایڈووکیٹ نے جامع مسجد حنفیہ پنج پیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہٹ امریکہ اور اس کے حواریوں کو کیوں نظر نہیں آرہی۔ علی پورسید اں شریف نارووال میں پیر سید کرامت علی حسین نے جامع مسجد آل واصحاب میں خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعہددار بھارت اپنی عوام کو حقوق دینے میں ناکام ثابت ہوا ہے ۔جن باقی شہروں میں بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف یوم مذمت منایاگیا ان میں گوجرانوالہ میں علامہ ندیم احمد نعیمی ،ایبٹ آباد میں ظہور نعیمی،قصور میں علامہ جمشید الرحمن ،مرید کے میں مولانا وقاص عظیم ،شیخوپورہ حاجی اویس قادری ، مولانا رضوان قادری شکرگڑھ،عبدالجبار ،چنیوٹ میں مولاناثقلین چشتی ، رحیم یار خان میں پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی ،کراچی میں مفتی جمیل احمد نعیمی ، کوئٹہ میں مولاناصدام بزدار،،پشاور میں شمس الرحمن شمس ،مظفر آباد آزاد کشمیر میں صاحبزادہ حمیدالدین برکتی،میر پور میں پیر سید غلام یسین شاہ ،راولپنڈی میں صاحبزادہ عثمان غنی ،، ملتان میں حافظ فاروق خان سعیدی ،پیر فضیل عیاض قاسمی موہڑہ شریف ،سیالکوٹ میں صاحبزادہ حامد رضا ،جھنگ میں خواجہ نورالزمان اویسی ،کھاریاں میں علامہ شمس الدین ،مریدکے میں علامہ منشاء تابش قصوری ،کرامانوالہ میں پیر سید نبیل الرحمن ،قلعہ کالروالا میں مفتی محمد افضل باجوہاور،سکھرمیں علامہ غلام رسول قادری حیدرآباد میں علامہ محمد ریاض ،سکھر میں علامہ مفتی محمد عارف سعیدی ،فیصل آباد میں علامہ باغ علی رضوی اوردیگر شہروں تقریبات کا انعقاد ہوا۔