ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،احد شیخ

ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،احد شیخ

لاہور (کامرس رپورٹر)مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یونین کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین احد شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے ،حکومت کو ٹیکس نیٹ ورک کو مزید تیزکرنا ہوگا،جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ،ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکس نہ ادا کرنے والے ممالک میں پاکستان اولین نمبروں پر ہے۔

،دنیا میں انہی ممالک نے ترقی کی جن کی عوام حکومت کو ٹیکس دیتی ہے ،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں امیر لوگ ٹیکس فری زندگی گزار رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان امراء کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائے اور جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ان کے کاروبار سیل کیے جائیں،انہوں نے مزید کہا ہمارے ملک بھارت کے سخت مخالفت کی جاتی ہے مگر وہاں ٹیکس دینے والوں کی شرح پاکستانی عوام سے کہی زیادہ ہے ،حکومت کی جانب سے جو ودہولڈنگ ٹیکس مقرر کیاگیا ہے تمام تاجر برادری کو ادا کرنا چاہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1