پیپلز پارٹی کے قائدین کی کردار کشی بند کی جائے،علامہ یوسف اعوان

پیپلز پارٹی کے قائدین کی کردار کشی بند کی جائے،علامہ یوسف اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ الیکشن کروانے کے فیصلے نے پیپلز پارٹی کے قائدین کے اس موقف کی تائید کردی ہے جس میں انہوں نے الیکشن کے فوری بعد یہ کہا تھا کہ یہ الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا جس میں منظم دھاندلی کی گئی ہے۔


اور قومی جماعتوں اور لیڈر شپ کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن میں شکست دلوائی گئی ہے جب تک موجودہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ارکان مستعفی نہیں ہو جاتے ہیں تب تک کسی بھی ضمنی الیکشن کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہو گا ۔علماء ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد یوسف اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور قائدین کی کردار کشی کا سلسلہ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے کرپشن پورے ملک کا مسئلہ ہے کسی ایک صوبے کا نہیں سب کے خلاف کارروائی کی جائے ۔