حکمرانوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے،عابد صدیقی

حکمرانوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے حبس اور گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ملک میں افراتفری کا عالم ہے جبکہ حکمرانوں کے حواری گڈگورننس کے گن گاتے نہیں تھکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں اور حکمران اپنی شاہ خرچیوں کو کم کرنے کی بجائے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام نظر آ رہی ہے اور پھر ان پالیسیوں پر کارفرما ہے جو ماضی میں ناکام ہو چکی ہیں ان پالیسیوں سے ملک مزید بحرانوں کا شکار ہو گا، عوام کو سنہرے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1