بد عنوانوں کے خلافملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے،ناصر اقبال

بد عنوانوں کے خلافملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے،ناصر اقبال

لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان،آصف چٹھہ ، تنویرخان ،میاں زاہدلطیف،صدریورپ رانابشارت علی خاں ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرپنجاب یونس ملک اورصدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو نے کہا ہے کہ احتساب یاخونیں انقلاب اشرافیہ فیصلہ کرلے احتساب سے صرف دمڑی جائے گی اوراگرخونیں انقلاب آگیاتودمڑی کے ساتھ ساتھ چمڑی بھی جائے گی پاکستان کے سیاسی سرمایہ داروں کے بیرون ملک پڑے پیسے کی وطن واپسی بھی یقینی بنائی جائے جوپاکستان میں تجارت نہیں کرتااسے یہاں سیاست اورحکومت کرنے کابھی کوئی حق نہیں پہنچتا ۔ پاکستان میں احتساب کاآغازخوش آئند ہے مگراس کی رفتارتسلی بخش نہیں اگرنیب کچھوے کی رفتارسے چلتا رہا تو پھربڑے مگرمچھ قابونہیں آئیں گے ملک بھر میں بدعنوانوں کیخلاف منظم اورموثراندازسے کریک ڈاؤن کیا جائے احتساب کوسیاسی انتقام قراردینے والے عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے ۔شورمچاناچورکی فطرت ہے ،کسی امتیاز کے بغیر چوروں کوایوانوں سے گھسیٹ کرزندانوں میں ڈالناہوگاوہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔ محمد ناصراقبال خان نے مزید کہا کہ آزادبلوچستان کے حامی براہمداغ بگٹی کی اپنے دیرینہ موقف سے دستبرداری اورریاست کے ساتھ مذاکرات پرآمادگی خوش آئند ہے بھارت سے مددکی امید رکھنا حماقت اورجہالت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1