ہوٹل سیل کرنے والے گندا پانی بھیجنے پر واساکے خلافبھی ایکشن لیں،واحد کاشمیری

ہوٹل سیل کرنے والے گندا پانی بھیجنے پر واساکے خلافبھی ایکشن لیں،واحد ...

لاہور(پ ر)ہوٹل اینڈ ریسٹور نٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل مالکان اور بیکری والوں کا معاشی قتل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے صفائی نہ ہونے پر جرمانے تو کر دیے جاتے ہیں لیکن لوگوں کے گھروں میں جو گنداپانی آتا ہے اس پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ وزیر خوراک کے حلقہ شیش محل روڈ میں گندا پانی گھروں میں آرہا ہے جو قابل استعمال نہیں جسے پی کر اہل علاقہ بیماریو ں میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن فوڈ اتھارٹی کاروائی نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ ہوٹل سیل کرنے والے گنداپانی بھیجنے پر واسا حکام کے خلاف بھی کارروائی کریں

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں علاقے میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1