کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، کیرولین ووزنیا کی نے الیسن ریسک کو ہرا دیا

کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، کیرولین ووزنیا کی نے الیسن ریسک کو ہرا دیا

 ڈنمارک(آئی این پی) کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے میچ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے امریکہ کی الیسن ریسک کو شکست دیدی۔ کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کا مقابلہ الیسن ریسک کیساتھ ہوا۔ ڈنمارک کی سٹار پلیئر نے امریکی حریف کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے یک طرفہ مقابلے کے بعد الیسن ریسک کو زیر کیا۔ کیرولین ووزنیاکی نے چھ صفر اور چھ دو سے میچ جیت کر کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی