پاک بھارت کشیدگی کے باعث کرکٹ سیریز ملتوی کردی جائے: شعیب اختر

پاک بھارت کشیدگی کے باعث کرکٹ سیریز ملتوی کردی جائے: شعیب اختر

دبئی(آئی این پی) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری تناؤ کے ماحول کے سبب دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز نہیں ہونی چاہیے اور اسے ملتوی کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی حالات میں بہتری آئے، کشیدگی کم ہو اور دونوں ملک اعلیٰ سطح پر مذاکرات کیلئے راضی ہوں تو ایسی صورت میں کرکٹ تعلقات میں بہتری کا سب سے اچھا ذریعہ ہیں۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹیمیں ابھی بھی دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار کی جاتی ہیں، اگر کرکٹ میں دلچسپی برقرار رکھنی ہے تو یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ماضی کے تیز ترین فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اس دونوں ملکوں سے انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آتے ہیں اور لوگ انہیں آپس میں کھیلتے ہوئے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی