یو ایس اوپن ٹینس کاآغاز،سرینا ولیمز نے گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

یو ایس اوپن ٹینس کاآغاز،سرینا ولیمز نے گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(آن لائن)سرینا ویلیمزجہاں ٹینس کی دنیا پر راج کر رہی ہیں وہیں وہ گاہے بگاہے اپنے گانے کا شوق بھی پورا کر لیتی ہیں ان کے اس شوق سے انہیں خود کو تو تسکین ملتی ہی ہے ساتھ ساتھ ان کے کروڑوں مداح بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سرینا ویلیمز نے آئندہ پیر سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ٹینس کی ورلڈ نمبر ون کھلاڑی سرینا ویلیمز مائیک ہاتھوں میں تھامے سفید قمیض اور بلیک سکرٹ میں سٹیج پر نمودار ہوئی تو شرکاء کے چہرے کھِل اْٹھے۔سرینا ویلیمز نے اس موقع پر ’’ انڈر دا سی‘‘ گانا گایاجس پر شرکاء جھوم اْٹھے۔ انہوں نے گذشتہ سال ’’ڈائمنڈز آر گرلز بیسٹ فرینڈ ‘‘بھی گایا تھا۔