ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے،سلمان بٹ کی بورڈ سے درخواست

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے،سلمان بٹ کی بورڈ سے درخواست

لاہور(آئی این پی)اسپاٹ فکسنگ کے سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹ اور وکلاء سے ملاقات کی،جہاں انہیں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا ایکشن پلان دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ نے پلان پر عمل در آمد کے ساتھ درخواست کی کہ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے،تاکہ وہ کسی ٹیم کے ساتھ مالی معاہدہ کر سکیں۔کر کٹ ان کا روز گار ہے جس سے وہ جلد وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی