سپین ،؛ ویلٹا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ کولمبیا کے استابن شاویز نے جیت لیا

سپین ،؛ ویلٹا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ کولمبیا کے استابن شاویز نے جیت لیا

بارسلونا (سپورٹس ڈیسک ) سپین میں ویلٹا سائیکل ریس کی چھٹی سٹیج میں کولمبیا کے استابن شاویز نے کامیابی حاصل کر لی۔ سپین میں جاری ویلٹا سائیکل ریس کا رنگا رنگ ایونٹ چھٹی سٹیج میں پہنچ گیا۔ ریس میں شامل شرکا نے بھرپور جوش و خروش دکھاتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب جان لگائی۔ کولمبیا کے استابن شاویز نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے ریس کا چھٹا مرحلہ اپنے نام کیا۔ اس جیت کے بعد وہ سرخ جرسی پر قبضہ جمانے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چھیالیس منٹ اور سولہ سیکنڈز میں عبور کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی