متھن چکرورتی کی اداکاری دیکھ کر شوبز میں دلچسپی پیدا ہوئی ، عرفان خان

متھن چکرورتی کی اداکاری دیکھ کر شوبز میں دلچسپی پیدا ہوئی ، عرفان خان
 متھن چکرورتی کی اداکاری دیکھ کر شوبز میں دلچسپی پیدا ہوئی ، عرفان خان

  


ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے کہا کہ متھن چکرورتی کی اداکاری دیکھ کر شوبز میں ان کی دلچسپی پیدا ہوئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عرفان خان نے کہاکہ 1976ء میں ریلیز ہونے والی ’’مریگایا‘‘ میں اداکار متھن چکرورتی کی اداکاری دیکھ کر ان میں اداکاری کی خواہش جاگی تھی۔ فلم مریگایا 1976 میں ریلیز ہوئی تھی میں متھن چکرورتی نے جاندار اداکاری کی تھی ۔عرفان خان نے کہا کہ متھن کی اداکاری نے انہیں بے حد متاثر کیا اور اسی فلم سے ان میں اداکاری کی خواہش جاگی اور انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اداکار نے کہاکہ وہ ان کے اسٹائل کو ہرممکن حد تک کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، متھن میرے رول ماڈل ہیں جن کی میں بہت عزت کرتاہوں اداکار عرفان خان کی نئی فلم جذبہ ہے جس میں ان کی ساتھی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن ہیں فلم جلد ہی ریلیز ہوجائے گی۔

مزید : کلچر