پرویز مہدی مرحوم کی 10 ویں برسی آج منائی جائیگی

پرویز مہدی مرحوم کی 10 ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور (اے پی پی)گلوکار پرویز مہدی مرحوم کی 10 ویں برسی آج (ہفتہ کو) منائی جارہی ہے۔اس ضمن میں مرحوم کی رہائش گاہ پر ختم قرآن اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ گلوکار پرویز مہدی مرحوم نامور گلوکار مہدی حسن مرحوم کے شاگرد تھے۔ مرحوم نے غزل‘ گیت اور فوک سمیت تمام طرز کی گائیکی میں کمال حاصل کیا۔ حکومت پاکستان نے مرحوم کی خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ مرحوم کے شاگردوں میں دلیر سنگھ مہدی‘ طارق پرویز مہدی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : کلچر