اتھیا شیٹھی کی پہلی فلم ’’ہیرو‘‘ کی کامیابی کیلئے شاہ رخ کانیک تمناؤں کا اظہار
ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اداکارہ سوج پنچولی اور اداکارہ اتھیا شیٹھی کی پہلی فلم ’’ہیرو‘‘ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اتھیا شیٹھی کو ان کی پہلی فلم ہیرو ،جو جلد ریلیز ہون جا رہی ہے، کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا، ہیرو ماضی میں ریلیز ہونے والی فلم ہیرو کی ریمیک فلم ہے، فلم کی ہدایات سبھاش گئی دے رہے ہیں، فلم کے پروڈیوسر سلمان خان اور نکھیل ادوانی ہیں، فلم جلد ہی ریلیز ہوجائے گی۔