’’کوئین‘‘ کیریئر کیلئے اہم ترین فلم ثابت ہوئی، لیزا ہیڈن

’’کوئین‘‘ کیریئر کیلئے اہم ترین فلم ثابت ہوئی، لیزا ہیڈن
 ’’کوئین‘‘ کیریئر کیلئے اہم ترین فلم ثابت ہوئی، لیزا ہیڈن

  

ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے کہا ہے کہ ’’کوئین‘‘ ان کیلئے کیریئر کی اہم ترین فلم ثابت ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم ’’کوئین‘‘ میں انہوں نے چیلنجنگ کردار نبھایا جس سے ان کو شہرت ملی۔ یہ ان کے کیئریئر کیلئے اہم ترین فلم ثابت ہوئی، اس فلم کے بعد ان کو لوگوں نے پہچاننا شروع کیا کیونکہ وہ ماڈل تھی اس لئے فلم نگری میں اپنے قدم جمانا اور خود کو اچھی اداکارہ کے طور پر منوانے کیلئے انہیں کافی محنت کرنا پڑی۔ اداکارہ نے سال 2010 میں فلم ’’عائشہ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔ اداکارہ کی آئندہ فلم ’’ہاؤس فل3 ‘‘ ہے جس میں وہ اکشے کی ہیروئن بنیں گی۔ فلم جلد ہی ریلیز ہوجائے گی۔

مزید : کلچر